باسیٹیرے،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شکھر دھون اور کے ایل راہل کی سلامی جوڑی کے نصف سنچریوں اور بعد میں روہت شرما کے ناقابل شکست نصف سنچری کی مدد سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز بورڈ چیئرمین الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس کرکٹ میچ کے پہلے دن چھ وکٹ پر 258رنز بنائے۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کے لیے اترے ہندوستان کو دھون(51)اور راہل(50)نے پہلے وکٹ کے لئے 93رن جوڑ کر ٹھوس شروعات دلائی،اس کے بعد دھون ریٹائرڈ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔وارنر پارک میں دن بھر میں 93اوور ہوئے جس میں ہندوستانیوں نے توقع کے مطابق تھوڑی سی سست بلے بازی کی۔روہت ابھی آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54رن پر کھیل رہے ہیں۔اسٹمپ اکھڑنے کے وقت ان کے ساتھ دوسرے سرے پر امت مشرا 18رنز پر کھیل رہے تھے۔کپتان وراٹ کوہلی(14)اور اجنکیا رہانے(پانچ)چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے بلے بازی کی کچھ پریکٹس کرنے میں ناکام رہے جبکہ چتیشور پجارا کریز پر کافی وقت گزارنے کے بعد 34رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ہندوستانی ٹیم کو 21جولائی سے ایٹیگا میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلنا ہے۔دھون نے اپنی 90گیندوں کی اننگز میں سات چوکے لگائے۔ان کی طرح ہی راہل بھی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل ہیں۔روہت نے ردومان ساہا(22)کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 47رن جوڑے،وہ مشرا کے ساتھ ابھی تک ساتویں وکٹ کیلئے 45رنز جوڑ چکے ہیں۔اس کے بعد روہت نے ذمہ داری سنبھالی اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور کچھ آگے بڑھایا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپنر جومیل ویرکن سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے۔انہوں نے 26اوورز میں 61رنز دے کر دو وکٹ لئے۔ساہا پہلے دن آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے،انہیں جیکبز نے آؤٹ کیا۔یہ عام پریکٹس میچ ہے اور اس وجہ سے اس میں 12کھلاڑی کھیل سکتے ہیں لیکن 11ہی بلے بازی یا فیلڈنگ کر سکتے ہیں۔ہندوستان نے آف اسپنر روی چندرن اشون اور سلامی بلے باز مرلی وجے کو آرام دیا۔ہندوستان نے شروع میں محتاط آغاز کیااگرچہ راہل نے خوبصورت کٹ لگایا جبکہ دھون نے بھی آف سائیڈ میں کچھ بہترین شاٹ لگائے۔وارنر پارک کا وکٹ سست تھا اور ایسے میں تیز گیند باز مارکونہو مڈلے اور جیسن ڈاویس خاص اثر نہیں چھوڑ پائے جبکہ ہندوستانیوں نے بھی کوئی خطرہ نہیں اٹھایا۔اسپنروں کے آنے کے بعد ہندوستانیوں نے رن بنانے کی طرف زیادہ توجہ دی،ان کا فوٹ ورک اچھا تھا۔راہل نے جیکبز کی لیگ بریک پر آف سٹمپ سے باہر اچھا شاٹ لگایا۔روہت نے اس کے بعد کچھ متاثر کن شاٹ لگائے۔مشرا نے ان کا اچھا ساتھ دے کر اپنے بلے بازی کی مہارت کا اچھا نمونہ پیش کیا۔روہت نے اب تک 109جبکہ مشرا نے 56گیندوں کا سامنا کیا ہے۔